کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا


اسٹاف رپورٹر July 14, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ چاکیواڑہ میں پیش آیا جہاں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق چاکیواڑہ تھانہ کی حدود میں لیاری رنگی واڑہ تلگ لائن میں گولی لگنےسے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے سبب پیش آیا۔زخمی کی شناخت 25 سالہ جلال ولد لعل محمد سے ہوئی۔

زخمی کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس واقعہ کی  مزید تفتیش  کررہی ہے۔

دوسرے واقعے میں سائٹ سپرہائی وے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق سائٹ سپرہائی وے تھانہ کی حدود میں شہباز گوٹھ کے قریب H نمبر 171 سپر ہائی وے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے سبب پیش آیا۔زخمی کی شناخت  42 سالہ منتظر ولدمحمد رمضان سے ہوئی۔زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش  کررہی ہے۔