پشاور میں بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا، اہلکار شہید

تھانہ حسن خیل کی حدود چوکی فقیری بانڈے میں بم نصب کیا گیا تھا، ناکارہ بنانے کے لیے بی ڈی یو اہلکار کو بلایا گیا تھا


اسٹاف رپورٹر July 14, 2026
فوٹو: فائل

پشاور کے علاقے حسن خیل میں بم ناکارہ بنانے کے دوران دھماکے سے بم ڈسپوزل یونٹ اہلکارشہید ہوگیا، پولیس حکام نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق تھانہ حسن خیل کی حدود چوکی فقیری بانڈے میں نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ اس دوران بی ڈی یو ٹیم کو طلب کیا گیا۔

بی ڈی یو اہلکار خائستہ رحمان آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کی زد میں آکر وہ شدیدزخمی ہوگیا بعدازاں جان کی بازی ہارگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی کی گئی۔