بحرین؛ ایران کیلیے جاسوسی کے الزام میں 3 ملزمان کو عمر قید

یہ ملزمان ایران کی پاسداران انقلاب سے رابطے میں تھے، بحرینی حکومت


ویب ڈیسک July 14, 2026

بحرین کی عدالت نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے لیے جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزمان پر پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ رابطے رکھنے، حساس معلومات فراہم کرنے، دشمن عناصر کی معاونت کرنے اور بحرین کے قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ملزمان دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں معاونت کے بھی ذمہ دار تھے اور ان ملزمان نے ایسے اقدامات کیے جن سے بحرین کے قومی مفادات کو نقصان پہنچا اور ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے بعد ملک میں ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک نیٹ ورکس کے خلاف سیکیورٹی اداروں نے نگرانی اور کارروائیاں مزید تیز کی ہیں۔ جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

یاد رہے کہ بحرین کئی برسوں سے ایران پر اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت، مسلح گروہوں کی حمایت اور جاسوسی نیٹ ورک چلانے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے تاہم ایران نے ہمیشہ ان الزامات کو مسلسل مسترد کیا ہے۔