لاہور:
73 سال بعد پاکستان کی مس ورلڈ مقابلے میں تاریخی انٹری ہو گئی پاکستانی بیوٹی کوئین انیقہ جمال اقبال مس ورلڈ 2026میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔
پاکستان نے پہلی بار عالمی مقابلہ حسن مس ورلڈ میں باضابطہ شرکت کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ پہلی نمائندگی کا اعزاز انیقہ جمال کو حاصل ہوا جنہیں مس ورلڈ پاکستان 2026کا تاج پہنایا گیا۔
24سالہ انیقہ جمال اقبال اکا ئونٹنگ اینڈ آڈٹنگ میں ماسٹرز کی طالبہ ہیں اور عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندہ ہیں۔
انکی تاج پوشی کی تقریب لاہورکے مقامی ہوٹل میں ہوئی جہاں انہیں ڈاکٹر شفق اختر نے تاج پہنایا، مسٹر پاکستان ورلڈ عطا اللہ گجر بھی موجود تھے۔
انیقہ جمال اس سے قبل بھی مختلف عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ انہوں نے مس ارتھ،مس گلوبل،مس کاسمو،مس ایکو انٹرنیشنل،مس آورا انٹرنیشنل سمیت متعدد عالمی مقابلوں میں حصہ لیا، سماجی خدمات میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے مس ورلڈ کے بیوٹی ود اے پرپز پروگرام کے تحت پاکستان میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کو اپنی سماجی مہم کا محور بنایا ہے۔