بھارتی آل راؤنڈر واشنگٹن سندر انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔
واشنگٹن سندر کارڈف میں دوسرے ون ڈے کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہوئی جس کے بعد وہ فیلڈنگ کے لیے میدان میں واپس نہ آ سکے۔
بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک کے مطابق سندر کو پہلا رن لیتے ہوئے ہیم اسٹرنگ انجری ہوئی جو بظاہر سنجیدہ نوعیت کی ہے۔ وہ صرف 2 رنز بنا سکے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر گئے۔
یاد رہے کہ واشنگٹن سندر نے پہلے ون ڈے میں ناقابل شکست نصف سنچری کے ساتھ ٹیم کو فتح بھی دلائی تھی۔
ان کی غیر موجودگی میں بھارت کے پاس ان جیسا متبادل موجود نہیں کیونکہ ہاردک پانڈیا اور نتیش کمار ریڈی بھی انجری کا شکار ہیں۔
اگر بھارت اضافی اسپن آپشن کو ترجیح دیتا ہے تو بائیں ہاتھ کے لیگ اسپنر کلدیپ یادیو کو موقع مل سکتا ہے جو گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بنا سکے۔