بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کیلیے درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20 جولائی کو سماعت کرے گا


فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشعل یوسفزئی اور عظمیٰ خان نے ملاقاتوں کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔

جن پر جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20 جولائی کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کیا تھا۔