لاہور:
برطانوی لوک داستانوں کا ممتاز ہیرو رابن ہڈ شیروڈ نامی جنگل میں ایک وسیع وعریض درخت پر ساتھیوں سمیت پناہ لیتا تھا۔
غریبوں کے مددگاروں کو اپنے دامن میں جگہ دینے والا یہ درخت بعد ازاں میجر اوک کہلایا۔
آج بھی دنیا بھر سے رابن ہڈ کو چاہنے والے سالانہ لاکھوں کی تعداد میں یہ بارہ سو سال قدیم درخت دیکھنے آتے ہیں۔
مگر افسوس کہ برطانیہ کی حالیہ گرم لہر نے اِس تاریخی شاہ بلوط کو مردہ کر ڈالا اور اس بار اس پر پتیّ وپھول نہ اْگ سکے۔
یوں بچوں بڑوں کی پسندیدہ قدرتی یادگار گلوبل وارمنگ کی تباہ کاری کا نشانہ بن گئی۔