کراچی، راشد منہاس لکی ون کے قریب کار آگ لگنے سے جل کر خاکستر

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے


اسٹاف رپورٹر July 21, 2026

کراچی:

شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ لکی ون مال کے قریب گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

تاہم آتشزدگی کے باعث کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔