تنویر الیاس اور والد کے درمیان جائیداد کا تنازع اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے والد کی درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے


فیاض محمود July 22, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس اور والد کے درمیان جائیداد کے تنازع کے سول مقدمات ایک ہی عدالت میں سننے کی درخواست پر نوٹسسز جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تنویر الیاس کے والد محمد الیاس خان کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دو مقدمات ہیں اور دونوں مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، استدعا ہے دونوں کیسز کو ایک ہی عدالت میں منتقل کیا جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نوٹس کر رہے ہیں، رپورٹس اور جواب آنے دیں پھر دیکھتے ہیں، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت نے درخواست پر سردار تنویر الیاس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کو سات روز میں جواب جمع کروائے کی ہدایت کردی۔