بھاری جرمانے ’’ٹریفک سدھار‘‘ یا خزانہ بھرو منصوبہ

پونے 10 ارب وصول، 23 ارب کا نیا ہدف، رواں سال 49 لاکھ 39 ہزار چالان


سید مشرف شاہ July 22, 2026

لاہور:

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال 49 لاکھ 39 ہزار سے زائد ٹریفک چالان کیے گئے جن کے نتیجے میں 9 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد ہوئے۔

آئندہ مالی سال کے لیے صرف ٹریفک چالانوں سے 17 ارب 10 کروڑ روپے اور ای چالان کی مد میں 5 ارب 83 کروڑ روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

شہریوں نے بھاری جرمانوں کو ٹریفک سدھار کی بجائے خزانہ بھرو پروگرام قراردیدیا ۔

دوسری جانب حکومت اور ٹریفک پولیس اسے حادثات کی روک تھام، نظم و ضبط اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دے رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسی عرصے میں 43 لاکھ 30 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 44 ہزار 151 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جبکہ 6 ہزار 785 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔

آئندہ مالی سال کے لیے صرف ٹریفک چالانوں سے 17 ارب 10 کروڑ روپے اور ای چالان کی مد میں 5 ارب 83 کروڑ روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لائسنس فیس اور دیگر مدات سے بھی اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے، جس کے بعد یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ آیا چالان صرف قانون پر عملدرآمد کا ذریعہ ہیں یا ریونیو بڑھانے کا بھی ایک اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔