سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی

سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس چاندی کے نرخوں میں کمی ہوگئی


اسٹاف رپورٹر July 25, 2026
(فوٹو: فائل)

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 053ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آخری دن فی تولہ سونے کی قیمت بھی 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 27ہزار 736روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 257روپے بڑھ کر 3لاکھ 66ہزار 714روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 12روپے کی کمی سے 6ہزار 297روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 10روپے کی کمی سے 5ہزار 398روپے کی سطح پر آگئی ہے۔