وفاقی سول حساس ادارے اور موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

گاڑی میں سوار 2 ملزمان فیصل اور عبدالولی کو گرفتار کر کے 66 کلو چرس برآمد کرلی گئی، پولیس


اسٹاف رپورٹر July 25, 2026

کراچی:

شہر قئد میں وفاقی سول حساس ادارے اور موچکو پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ 

کارروائی کے دوران 66 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان اور لینڈ کروز جیپ برآمد کرلی۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش گاڑی میں بڑی مقدار میں منشیات چھپا کر بلوچستان سے کراچی اسمگل کر رہے تھے۔

پولیس خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر حب ریور روڈ پر ناکہ بندی کی گئی جس پر لینڈ کروز میں سوار ملزمان پولیس کو دیکھ کر تیز رفتاری سے گاڑی کچے راستے سے چلاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی الٹ گئی۔

اس دوران وفاقی سول حساس ادارے اور موچکو پولیس نے گاڑی میں سوار 2 ملزمان فیصل اور عبدالولی کو گرفتار کر کے 66 کلو چرس برآمد کرلی جو کہ پیکٹوں کے شکل میں گاڑی میں چھپائی گئی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق برآمد کی جانے والی منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کے لیے اسمگل کی جا رہی تھی جسے ناکام بنا دیا ، گرفتار منشیات فروشوں سے ان کے نیٹ ورک سے جوڑے دیگر کارندوں کے حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔