جماعت اسلامی کی درخواست پر ڈسکو بیکری پر پل بنانے کا منصوبہ روک دیا، میئر کراچی

مرتضیٰ وہاب نے گلستان جوہر میں منور چورنگی انڈر پاس کا افتتاح کردیا


اسٹاف رپورٹر July 26, 2026

کراچی:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ڈسکو بیکری چورنگی پر ٹریفک کے دباؤ کے باعث فلائی اوور تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم جماعت اسلامی کے متعلقہ ٹاؤن چیئرمین کی درخواست پر اس منصوبے پر پیش رفت روک دی گئی۔

یہ بات انہوں نے گلستان جوہر میں منور چورنگی انڈر پاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں سڑکوں، فلائی اوورز، انڈر پاسز، پارکس، کھیلوں کے میدانوں اور دیگر شہری سہولتوں کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ انڈسٹریل پارک کا افتتاح بھی جلد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ آئندہ ایک سال کے دوران کراچی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز ہوگی اور شہری واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔