ناروے کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 میں شریک بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم کی جانب سے بہترین کھیل پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری ایونٹ میں گزشتہ برس کی چیمپئن بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم کادوسرا گروپ میچ 2-2 سے برابر رہا۔
ناروے کے کلب ٹرائیو کیخلاف میچ میں بیٹر فیوچر فٹبال ٹیم کی جانب سے یاسین اور شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ بدھ کوکھیلے گی۔
فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں ناروے کے کلب سائوڈاکو 0-1 سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری کے کھلاڑیوں پرمشتمل بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے گزشتہ برس ناقابل شکست رہتے ہوئے بوائز انڈر 15 ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرکرداں سو سے زائد تنظیموں کی انجمن نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے مختلف ایونٹس میں دنیا بھر سے بوائز اور گرلز ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔