بھارتی کرکٹر اجنکیا رہانے کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اجنکیا رپانے نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد رنز بنائے


اسپورٹس ڈیسک July 30, 2026

بھارت کے تجربہ کار بلے باز اجنکیا رہانے نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اپنے انسٹاگرام پر جاری ایک جذباتی پیغام میں اجنکیا رہانے نے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور اپنے سفر میں ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اجنکیا رہانے ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران 85 ٹیسٹ، 90 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد رنز بنائے۔ خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی عمدہ کارکردگی نے انہیں منفرد مقام دلایا۔

رہانے کے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ 2020-21 کی بارڈر-گواسکر ٹرافی رہا جب انہوں نے آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 1-2 سے تاریخی فتح حاصل کی۔

میلبرن ٹیسٹ میں ان کی شاندار سنچری اس کامیابی کا اہم حصہ تھی۔