سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، چاندی کی قیمت کم ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر ایک ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا


اسٹاف رپورٹر July 30, 2026

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جب کہ چاندی سستی ہوگ ئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 50ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 27ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 3لاکھ 66ہزار 457 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 76سینٹس کی کمی سے 57ڈالر 36سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 76روپے کی کمی سے 6ہزار 215روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 65روپے کی کمی سے 5ہزار 328روپے کی سطح پر آگئی۔