لاہور دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل

شہر کا کرائم انڈیکس سب سے کم ریکارڈ کیا گیا : رپورٹ نمبیو کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس


سید مشرف شاہ July 30, 2026

لاہور:

لاہور میں جرائم کی روک تھام کیلیے اختیار کی گئی موثر حکمت عملی کے مثبت نتائج عالمی سطح پر بھی نمایاں ہونے لگے. 

نمبیو کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس2026کے مطابق لاہور دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل ہو گیا ہے جبکہ فہرست میں شامل بڑے شہروں کے مقابلے میں لاہور کا کرائم انڈیکس سب سے کم ریکارڈ کیا گیا. 

رپورٹ کے مطابق لاہور نے سیفٹی انڈیکس میں کراچی ، نئی دہلی ، پیرس ، لندن ، واشنگٹن ، نیویارک اور میکسیکو سٹی جیسے بڑے شہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا. 

مڈ 2025 کے مقابلے میں مڈ 2026 کے دوران لاہور کا کرائم انڈیکس 36.8 سے کم ہو کر 36.2 پر آ گیا جبکہ سیفٹی انڈیکس گزشتہ سال کے 63.2 سے بڑھ کر 63.8 ریکارڈ کیا گیا.

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کے مطابق کرائم انڈیکس میں مسلسل کمی اور سیفٹی انڈیکس میں اضافہ لاہور پولیس کی موثر حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔