پنکی کیخلاف منشیات اور قتل کے مقدمات کا چالان منظور

عدالت نے مقدمہ ٹرائل کے لئے سیشن عدالت بھیج دیا


کورٹ رپورٹر July 31, 2026

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کلثوم مصطفیٰ سہتو نے ملزمہ انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات اور قتل کے مقدمات کا چالان منظور کرتے ہوئے ٹرائل کے لیے سیشن عدالت کو ارسال کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کیخلاف بفدادی تھانے میں منشیات اور قتل کے مقدمات میں پیش کردہ چالان منظور کرلیا۔

عدالت نے مقدمہ ٹرائل کے لئے سیشن عدالت بھیج دیا۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کیخلاف قتل کے بجائے قتل بالسبب کا مقدمہ چلے گا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کلثوم مصطفیٰ نے گزری تھانے کے 6 مقدمات کے ضمنی چالان بھی منظور کرلئے، ملزمہ انمول عرف پنکی تمام مقدمات میں مفرور تھی۔