ایران میں کرکٹ کی فروغ، پاکستان کے تعاون سے اقدامت کیے جائیں گے

پاکستان اور ایران کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال


ذبیر نذیر خان July 31, 2026

پاکستان کے تعاون سے ایران میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی کی جانب سے ایران میں کھیل کی ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں عملی مدد کی جائے گی۔

اس امر کا اصولی فیصلہ پاکستان- ایران کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر حسین مختاری  کی  پی سی بی کے چیئرمین اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ملاقات میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات پاکستان اور ایران کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کرکٹ کے اہم شعبوں بشمول تکنیکی تعاون، کوچ اور امپائر کی تربیت، کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور اہلیت میں اضافہ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل دونوں کے تعاون سے ایران میں کرکٹ کی ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔