کراچی:
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی دو پوزیشنیں سرکاری کالجوں کی طالبات نے حاصل کی ہیں جو خوش آئند بات ہے، نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ سرکاری کالجوں کی تعلیم پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
چیئرمین انٹربورڈ نے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ حفصہ خان بنت محمد عاطف الیاس خان رول نمبر 318315 نے ٹوٹل 1100نمبرز میں سے 1011نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، اسی کالج کی طالبہ ہدیٰ سرور بنت محمد سرور خان رول نمبر 318564 نے 1007نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ بحریہ کالج (کارساز) کی طالبہ آمنہ عزیز بنت عبدالعزیز رول نمبر 327073 نے 1004 نمبرزاے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 23ہزار 613 نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ23ہزار 7 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 14ہزار 134 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 61.43فیصد رہا، ان امتحانات میں 2255امیدوار اے ون گریڈ، 3490 اے گریڈ، 3812بی گریڈ، 3201سی گریڈ، 1323 ڈی گریڈ میں جبکہ 53امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
چیئرمین بورڈ فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں بھی پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ ان امتحانات میں رافعہ شعیب جالی والا بنت شعیب اقبال جالی والا رول نمبر 474284 نے ٹوٹل 1100نمبرز میں سے 925نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ الماس فاطمہ بنت محمد خالد رول نمبر 474195 اور خانسا رضا بنت محمد رضا رول نمبر 474427 نے 902نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عامرہ شعیب جالی والا بنت محمد شعیب جالی والا رول نمبر 474280 نے 901نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ازکی عمران بنت محمد عمران رول نمبر 497037 نے ٹوٹل 1200 میں سے 973نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، عائلہ انور بنت انور عبدالحئی رول نمبر 497008 نے 968 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن اور یمنیٰ شارق بنت شارق لئیق رول نمبر 497183نے 953نمبرز اے گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیئرمین انٹربورڈ نے خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان امتحانات میں ابصا ہائیرسیکنڈری اسکول کے طالب علم سید حماد علی ولد سید منہاج احمد رول نمبر 85086 نے ٹوٹل 1100میں سے 1004نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن،دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کے طالب علم طحہٰ احمد ولد واصل احمد رول نمبر 85061 نے 990نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن اور اسی اسکول کی طالبہ مریم بی بی بنت تنویر احمد رول نمبر 85537 نے 985 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ میں 2ہزار 312امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 2ہزار 236امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1ہزار 119امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 50.04فیصد رہا۔ان امتحانات میں 7امیدوار اے ون گریڈ، 80اے گریڈ، 200 بی گریڈ، 393 سی گریڈ، 376 ڈی گریڈاور38امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے جبکہ25امیدوار پاس ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 264 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، 263 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 138امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 52.47فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 2امیدوار اے ون گریڈ، 21اے گریڈ، 51 بی گریڈ، 44 سی گریڈ، 19ڈی گریڈ اورایک امیدوارای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) کے امتحانات میں 124 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 121امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 116امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 95.87فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 36امیدوار اے ون گریڈ، 67 اے گریڈ، 10بی گریڈ، 2سی گریڈ جبکہ 1امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوا۔
نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ امیدوا ر اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔