ملک سے جمہوریت نہیں شریف برادران ڈی ریل ہوں گے چوہدری پرویزالہیٰ

ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا اس سانحہ کی ایف آئی آر ہر صورت درج کرنا ہوگی، رہنما مسلم لیگ (ق)


ویب ڈیسک August 24, 2014
ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا اس سانحہ کی ایف آئی آر ہر صورت درج کرنا ہوگی، پرویز الہٰی، فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر ہر صورت درج کرنا ہوگی جبکہ نوازشریف اور شہباز شریف کے استعفے تک کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ان کے کنٹینر میں ملاقات کی جس میں انقلابی مارچ کی آئندہ کی حکمت عملی اور حکومت سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ طاہرالقادری سے ملاقات میں گزشتہ روز آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا جبکہ ہم نے آصف زرداری کو بھی تمام مطالبات بتادیئے ہیں۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا اس سانحہ کی ایف آئی آر ہر صورت درج کرنا ہوگی اور شریف برادران کے استعفیٰ تک کوئی بات نہیں کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں قومی حکومت کا قیام چاہتے ہیں جبکہ استعفیٰ مانگنا آئینی بات ہے اس سے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی بلکہ شریف برادران ڈی ریل ہوں گے۔

 

مقبول خبریں