پنجاب کے 777 وکلا کے لائسنس معطل

کورونا دور میں بغیر ٹیسٹ کے وکلا کو لائسنس جاری کیے گئے جس کے بعد اُن کے ٹیسٹ لیے گئے تو 777 وکلا فیل ہوئے، اعلامیہ


کورٹ رپورٹر August 01, 2026
فوٹو فائل

پنجاب بار کونسل نے لاء گیٹ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے 777 وکلاء کے لائسنس معطل کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا میں ہائیکورٹ کے احکامات پر 3400 وکلا کو بغیر ٹیسٹ کے لائسنس جاری کیے گئے تھے۔

اعلامیے کے مطابق بار کونسل نے 2022 سے 2023 تک ان وکلا کو لاء گیٹ ٹیسٹ دینے کا حکم دیا تھا، جن میں سے متعدد وکلا نے ٹیسٹ پاس کرنے کا رزلٹ کارڈ جمع کروایا۔

پنجاب بار کونسل کے مطابق ان میں سے 7 سو 77 وکلاء نے تاحال لاء کا ٹیسٹ پاس نہیں کیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ لائسنس معطل ہونے والے وکلاء کا ریکارڈ تمام سیشن ججز اور بار کونسل کو بھجوایا جارہا ہے۔