پاکستان نے جنوبی کوریا کو دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں شکست دے دی

چوتھے کوارٹر میں قومی ٹیم کے کپتان ابوبکر نے مسلسل دو گول اسکور کرکے پاکستان کو 1-3 کی فتح دلا دی


ذوالفقار بیگ August 01, 2026
Hockey

اسلام آباد:

پاکستان  ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں شکست دے دی۔

اسلام آباد میں کھیلے گئے چار میچوں کی ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے کوارٹر میں جنوبی کوریا نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کی۔

پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے عبدالرحمن کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں قومی ٹیم کے کپتان ابوبکر نے مسلسل دو گول اسکور کرکے پاکستان کو 1-3 کی فتح دلا دی۔

میچ کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کامیابی کے بعد پاکستان کو چار میچوں پر مشتمل سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔