کراچی:
شہر قائد میں یوم شہدائے سندھ پولیس کے موقع پر ساحلِ سمندر پر پانچ کلومیٹر طویل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔
ریس میں 5 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئ، جن میں مردوں کے ساتھ خواتین، بچے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شامل تھے۔
شرکاء نے سندھ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دوڑ میں حصہ لیا۔
منتظمین کے مطابق ریس کا مقصد سندھ پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا، صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور عوام و پولیس کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
تقریب کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ ریس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء میں کیش انعامات تقسیم کیے جائیں گے جبکہ شرکاء نے اس نوعیت کی تقریبات کو خوش آئند قرار دیا۔