ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست

آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ2026 میں پاکستان بھر کے21 مختلف اسٹیشنز پر6 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں


ویب ڈیسک August 02, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست کی اورقومی سلامتی، دہشتگردی اورسوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگوکی۔

آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ2026 میں پاکستان بھر کے21 مختلف اسٹیشنز پر6 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دئیے۔

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ نشست میں مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن، پروپیگنڈا اورغیرمصدقہ خبروں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثررہنمائی فراہم کی گئی ۔ڈی جی آئی ایس پی آرکی جامع اورمعلوماتی گُفتگو نے قومی سلامتی سے متعلق متعدد غلط فہمیوں اورابہام کو دور کیا۔

شرکاء نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال، بھارتی پروپیگنڈا اورپاکستان کے مؤقف پرتفصیلی بریفنگ نے زمینی حقائق کو سمجھنے میں مدد دی۔فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرکے حقائق پرمبنی مؤقف نے تمام ترابہام کو ختم کردیا۔سمرانٹرن شپ 2026 کے شرکاء نے درست معلومات کے فروغ اور ملک دشمن پروپیگنڈے کا مؤثرمقابلہ کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔