کراچی:
شہر قائد کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ہل پارک کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی جمال گوٹھ میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخ کی شناخت 35 سالہ حامد کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ انسپکٹر شاہد تاج نے بتایا کہ واقعہ محلے میں ہوا ہے ، تحقیقات کر رہے ہیں وجہ ہلاکت فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔
جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔
فیروزآباد کے علاقے ہل پارک میمن گول مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ محمد ادریس کے نام سے کی گئی زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا جس کی علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔