کراچی:
سونے اور چاندی کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد دوبارہ اضافے کا رحجان غالب ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 60ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 700روپے کے اضافے سے 4لاکھ 28ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 457روپے کے اضافے سے 3لاکھ 67ہزار 314روپے کی سطح پر آگئی۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 54سینٹس کے اضافے سے 58ڈالر 12سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 54روپے کے اضافے سے 6ہزار 291روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 46روپے کے اضافے سے 5ہزار 393روپے کی سطح پر آگئی۔