کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی جبکہ چاندی مہنگی ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 55 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے دوسرے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کم ہونے سے 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دریں اثنا سونے کی قیمتوں کے برعکس مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 60 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 351 روپے فی تولہ اور 51 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 444 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آ گئی۔