کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ 30 سالہ پرویز زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ حیدری مارکیٹ عدیل احمد نے بتایا کہ واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ لنڈی کوتل چورنگی کے قریب پیش آیا ہے جس میں سیکیورٹی گارڈ کو ٹانگ پر گولی لگی تھی جو کہ قریب موجود ایک دکان پر تعینات ہے۔
تاہم فوری طور پر وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اس حوالے سے پولیس سیکیورٹی گارڈ کا بیان قلمبند کر رہی ہے۔
دوسری جانب نیو کراچی نمبر بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ محمد علی زخمی ہوگیا ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ۔