شمالی علاقوں میں سیر کیلیے ضرور آئیں لیکن کچرا نہ پھیلائیں، شاہد آفریدی کی اپیل

ویڈیو میں شاہد آفریدی کو مختلف مقامات سے کچرا اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے


اسپورٹس ڈیسک August 05, 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاحوں سے شمالی علاقہ جات کو صاف رکھنے کی درخواست کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی درخواست کی تھی، اب پھر کر رہا ہوں کہ یہاں ضرور آئیں، تفریح کریں لیکن کچرا نہ پھیلائیں۔

ویڈیو میں انہیں مختلف مقامات سے کچرا اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہد آفرید نے مزید کہا کہ وہ یہاں کچھ ڈسٹ بن لگادیں گے تاکہ لوگ اس میں کچرا ڈالیں۔

انہوں نے علاقہ مکین بچوں کی فرمائش پر 14 اگست سے قبل کرکٹ کی پچ بنانے کا بھی اعلان کیا۔