اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کر لیے جس کے تحت صاحبزادہ محمد حسن رضا بلامقابلہ چیئرمین بن گئے۔
سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صاحبزادہ محمد حسن رضا سنی اتحاد کونسل کے بلامقابلہ چیئرمین جبکہ صاحبزادہ محمد محسن رضاء وائس چیئرمین بن گئے۔ سید محمد جواد حسن سنی اتحاد کونسل کے جنرل سیکرٹری بن گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی تمام 8 نشتوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی الیکشنز 12 اپریل 2026 کو ہوئے تھے۔ سنی اتحاد کونسل کے پہلے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاء تھے جو 9 مئی کے مقدمات میں سزا کی وجہ سے نااہل ہوگئے تھے۔