ججز تقرر سمری کی صدر کی جانب سے منظوری نا دینے کا تنازع شدت اختیار کر گیا

صدر مملکت کی جانب سے ججز تعیناتی سمری کی منظوری نا دینے کے خلاف اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔


ویب ڈیسک August 05, 2026

ججز تقرری سمری کی صدر کی جانب سے منظوری نا دینے کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔

صدر مملکت کی جانب سے ججز تعیناتی سمری کی منظوری نا دینے کے خلاف اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ 

درخواست میں استدعا  کی گئی کہ صدر کو ان کے سیکرٹری کے ذریعے ججز تعیناتی سمری منظوری کی ہداہت کی جائے، 20 اور 21 جولائی کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے مختلف ہائی کورٹس میں ججز تعیناتی کی سفارش کی، جوڈیشل کمیشن نے 19 ججز کی تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

ایڈوکیٹ لقمان ظفر نے ذاہد آصف چوہدری ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔