کاجول کی سالگرہ پر اجے دیوگن نے خوبصورت ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے

اجے دیوگن کی اس مزاحیہ مگر محبت بھری پوسٹ نے مداحوں کا دل جیت لیا۔


ویب ڈیسک August 06, 2026

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و معروف بھارتی اداکارہ کاجول کو سالگرہ پر دلچسپ اور رومانوی انداز سے وش کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے 5 اگست کو اپنی 52ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ان کے شوہر اور اداکار اجے دیوگن نے ایک محبت بھری مگر مزاحیہ سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

اس ویڈیو میں مختلف مواقع پر کاجول کو ان کے لطیفوں پر ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے اہلیہ کیلئے پیغام لکھا کہ ’’میرے بہترین لطیفوں کی اوڈیئنس ان تمام برسوں سے ایک ہی رہی ہے۔ سالگرہ مبارک ہو کاجول‘‘۔

اس پوسٹ پر مداحوں نے بھی دلچسپ ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ بہت پیاری پوسٹ ہے‘‘، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ’’کاجول میم کے لیے اس سے خوبصورت سالگرہ کی پوسٹ نہیں ہو سکتی‘‘۔