اورنگی ٹاؤن نشان حیدرچوک کے قریب لوٹ مار کی واردات میں مصروف 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،شہریوں ڈاکووں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانےکے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے 11 نشان حیدرچوک کے قریب لوٹ مار کی واردات میں مصروف 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔
شہریوں ڈاکووں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی،شہریوں نے پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس زخمی حالت میں گرفتارڈاکوؤں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا،زخمی حالت میں گرفتارڈاکوؤں کی شناخت سخاوت ولد شریف اورابوالکلام ولد نورالسلام کے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتارڈاکوؤں کے قبضے سے ایک پسٹل برآمد کیا گیا ہے،گرفتارملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے۔