لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اوردوبچے زخمی ہو گئے، شارعِ بھٹو کاٹھورانٹرچینج کے قریب روڈ ڈائیورژن کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کےعلاقےلانڈھی مرتضیٰ چورنگی فاروق مل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور2 بچے زخمی ہوگئے،جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 50 سالہ مبین ولد نبیل احمد اورزخمی بچوں کی شناخت 8 سالہ عبداللہ ولد عبدالوہاب اور10 سالہ ہادی ولد عبدالوہاب کے ناموں سے کی گئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے آپس میں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں اورحادثے میں جاں بحق وزخمی بچے چھوٹی مارکیٹ کے رہائشی ہیں۔
ایس ایچ او شرافی گوٹھ شاہد تاج کے مطابق حادثہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکرکے باعث پیش آیا ہے، پولیس حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے،شارعِ بھٹوکاٹھورانٹرچینج کے قریب روڈ ڈائیورژن کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار3 افراد زخمی ہوگئے۔
سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریکوری وہیکل بمعہ ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ایجوکیشن سٹی سیٹلائٹ اسٹیشن کی ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔