مردان بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

سائنس گروپ میں تینوں نمایاں پوزیشنیں گرلز کیڈٹ کالج مردان کی طالبات نے اپنے نام کیں


ویب ڈیسک August 06, 2026
فوٹو: فائل

مردان:

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا، مجموعی کامیابی کا تناسب 85.32 فیصد رہا۔

سائنس گروپ میں تینوں نمایاں پوزیشنیں گرلز کیڈٹ کالج مردان کی طالبات نے اپنے نام کیں۔

ماہین ایوب نے 1171 نمبر حاصل کرکے پہلی، سمیرا عمران نے 1166 نمبر لے کر دوسری جبکہ فضا زمان نے 1165 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس گروپ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول اکبر پورہ، نوشہرہ کی طالبہ عائشہ سجاد نے 1092 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ڈاک اسماعیل زئی، نوشہرہ کی طالبہ ہاجرہ قاسم نے 1072 نمبر لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول جہانگیرہ کی طالبہ مومنہ نے 1069 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔