پنجاب کے محکمہ بلدیات نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی حکومت سے اربوں روپے مانگ لیے اور اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ ہاؤس کو ارسال کردی گئی ہے۔
محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کی سمری ایوان وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی گئی ہے، جس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 12 ارب 52 کروڑ 24 لاکھ کے فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردہ سمری میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تاحال کوئی بھی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامی امور مکمل کیے جا چکے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے لیے یوسیز کی حد بندیاں بھی مکمل ہو چکی ہیں۔
محکمہ بلدیات کے مطاںبق الیکشن منعقد کروانے کے لیے متعلقہ حکام کی ٹریننگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ 2018 میں 58 ہزار بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔