کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن، مشتعل افراد کا انتظامیہ پر حملہ، ایس ایچ او سمیت کئی زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں پولیس اور ٹاؤن میونسپل انتظامیہ کے بعض اہلکار زخمی ہوئے


ویب ڈیسک August 08, 2026

کراچی میں ضلع وسطی کے علاقے سمن آباد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے انتظامیہ پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سمن آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جس پر ہوٹل مالکان اور ان کے کارندوں نے انتظامیہ کے اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں زدوکوب کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں پولیس اور ٹاؤن میونسپل انتظامیہ کے بعض اہلکار زخمی ہوئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ حیدری عدیل بھی شامل ہیں۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج بھی کیا جس کے باعث شفیق موڑ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔