طالبان معدنی دولت ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے لگے، امریکی رپورٹ

افغان طالبان نے 150 سے زائد کمپنیوں کو 205 کان کنی معاہدے دیے


ویب ڈیسک August 10, 2026

معروف امریکی تھنک ٹینک، جیمز ٹاؤن فاؤنڈیشن نے افغان طالبان رجیم کی ناقص پالیسی اور معدنی دولت پر قبضے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک جیمز ٹاؤن فاؤنڈیشن کی رپورٹ کےمطابق طالبان رجیم افغانستان کی ایک ٹریلین ڈالر کی معدنی دولت کو سیاسی کنٹرول کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

جون میں طالبان رجیم نے بدخشاں میں 1ہزر فوجی اہلکار تعینات کیے تاکہ قیمتی معدنیات کی کانوں پر کنٹرول مزید مضبوط ہو۔ افغانستان میں ایک ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کی معدنی دولت موجود ہے، جبکہ 34 صوبوں میں 1,400 سے زائد ذخائر کی نشاندہی ہوچکی ہے۔

افغان طالبان نے 150 سے زائد کمپنیوں کو 205 کان کنی معاہدے دیے، ساڑھے6 ارب ڈالر کے منصوبوں کا اعلان کیا جبکہ تفصیلات تاحال خفیہ ہیں۔ کان کنی کے لائسنس اور معاہدے شفاف نہیں۔

 ماہرین کے مطابق صوبہ بدخشاں میں جاری مزاحمتی تحریکوں اور افغان طالبان پر حملوں کی بنیادی وجہ معدنی وسائل پر قبضہ بھی ہے۔ افغان طالبان کا مائننگ معاہدوں کی تفصیلات خفیہ رکھنا شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔