پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز کی شادی کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی جس کے بعد رونالڈو بھی خاموش نہ رہ سکے۔
رونالڈو اور جارجینا کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ تقریب پرتگال کے شہر مادیرا کے فنشل کیتھیڈرل میں منعقد ہو گی۔
اس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مداح وہاں فٹبالر کی شادی دیکھنے پہنچ گئے۔
بعد میں معلوم ہوا کہ وہاں رونالڈو اور جارجینا کی شادی نہیں بلکہ کسی اور کی شادی ہو رہی تھی۔
اس صورتحال پر رونالڈو بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے اور ایک انسٹاگرام پوسٹ کے نیچے ہنسنے والے ایموجیز کے ساتھ کامنٹ کر ڈالا۔