رونالڈو اور جارجینا کی شادی، فٹبالر کا ردعمل آگیا

ہزاروں کی تعداد میں مداح فٹبالر کی شادی دیکھنے کے منتظر ہیں


ویب ڈیسک August 10, 2026

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز کی شادی کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی جس کے بعد رونالڈو بھی خاموش نہ رہ سکے۔

رونالڈو اور جارجینا کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ تقریب پرتگال کے شہر مادیرا کے فنشل کیتھیڈرل میں منعقد ہو گی۔

اس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مداح وہاں فٹبالر کی شادی دیکھنے پہنچ گئے۔

بعد میں معلوم ہوا کہ وہاں رونالڈو اور جارجینا کی شادی نہیں بلکہ کسی اور کی شادی ہو رہی تھی۔

اس صورتحال پر رونالڈو بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے اور ایک انسٹاگرام پوسٹ کے نیچے ہنسنے والے ایموجیز کے ساتھ کامنٹ کر ڈالا۔