اسرائیل کی جانب سے 37 فلسطینی قیدی رہا

قیدیوں کے ضروری طبی معائنے اور جانچ پڑتال کی جائے گی


ویب ڈیسک August 10, 2026

اسرائیلی نے 37 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

انادولو ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی طرف سے رہا کیے گئے 37 فلسطینی قیدیوں کو جنوبی غزہ کے خان یونس میں واقع ناصر ہسپتال میں طبی معائنے کے لیے لایا گیا۔

بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی ٹیموں کی حفاظت میں قیدی کریم شالوم / کریم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے اسپتال پہنچے۔

ہسپتال کے باہر منتظر اہل خانہ نے جذباتی مناظر میں اپنے رہائی پانے والے رشتہ داروں کو گلے لگایا۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ رہا کیے گئے قیدیوں کے ضروری طبی معائنے اور جانچ پڑتال کی جائے گی۔

وزارت نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں ان کی حراست کے دوران شدید اور منظم جسمانی استحصال اور اذیتوں کی وجہ سے ان کی صحت کی حالت انتہائی خراب ہے۔