لاہور:
لاہور: پنجاب میں آئندہ برس بھی بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم وہ فروری کے بجائے فروری میں منائی جائے گی جس کا حتمی فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔
پنجاب میں آئندہ برس بھی بسنت مانے کا فیصلہ،محکمہ داخلہ اور ضلعی حکومت نے بسنت منانے کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق فروری میں رمضان المبارک کے آغاز کے پیش نظر بسنت جنوری کے آخری ایام میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بسنت کی حتمی تاریخ کا اعلان صوبائی حکومت کی منظوری پر کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کی تمام چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی تیاری کی جائے گی ۔ ڈور، گڈی اور پتنگ سازی کی اجازت بھی عنقریب دے دی جائے گی۔
بسنت کیلئے پتنگ بازی سے متعلق تمام معاملات کے قواعد وضوابط کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ پنجاب میں سیلابی صورتحال اور مون سون کے بعد بسنت اور پتنگ بازی کے حوالے سے باقاعدہ پیش رفت متوقع ہے۔