نئے صوبوں کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ

اچکزئی کی فضل الرحمان سے ملاقات متوقع، اپوزیشن اتحاد حافظ نعیم، ایم ولی، شاہد خاقان، آفتاب شیر پاؤ سے ملاقاتیں کرے گا


اسٹاف رپورٹر August 10, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نئے صوبوں کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے نئے صوبوں کے حوالے سے اے پی سی بلانے کا بھی فیصلہ کیا، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے اس معاملے پر باقی جماعتوں کو بھی اینگیج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی متوقع ہے، اپوزیشن اتحاد امیر جماعت اسلامی، اے این پی، شاہد خاقان عباسی اور آفتاب شیر پاؤ سے بھی ملاقات کرے گا۔