کراچی:
صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اور ان کے صاحبزادے کے خلاف سوشل میڈیا پر کردارکشی کے تناظر میں نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پانچوں سروس پروائیڈرز کو اکاؤنٹس کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے خطوط ارسال کریگی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ معاملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لئےنیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو شکایت موصول ہونے کے بعد باقاعدہ انکوائری نمبر لگا کر کارروائی کا آغازکردیا گیا۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن کے وکیل نے شکایت ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کے نام جمع کرائی تھی، ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سے سروس پروائیڈرز کو پانچوں اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہمی کے لئے خطوط ارسال کئے جائیں گے۔
اکاؤنٹس آپریٹ کرنے والے افراد اور جگہوں کا تعین بھی تحقیقات کا حصہ ہوگا، فیس بک کے 5 اکاؤنٹس اور نام سے موجود پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی۔
شکایت کے مطابق میر علی رضا کیس سے تعلق جوڑنے سمیت دیگر الزامات کے تحت میڈیا مہم چلائی گئی، شکایت کے ساتھ پانچوں فیس بک اکاؤنٹس پر موجود مواد کے اسکرین شارٹس بھی منسلک کیےگئے۔