کراچی، ڈاکو موبائل فون تاجر سے لاکھوں کے موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار

کچھ فاصلے پر پولیس کی موبائل موجود تھی


اسٹاف رپورٹر August 11, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں کورنگی کراسنگ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان موبائل فون کے تاجر سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ 

صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن (کمیڈا) محمد منہاج گلفام کی جانب سے واردات کے حوالے سے جاری ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون کا تاجر عمیر خان صدر اسٹار سٹی مال سے اپنی دکان جو کہ کورنگی میں قائم ہے اسٹاک لیکر جا رہا تھا کہ کورنگی کراسنگ کے قریب پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان نے اسلحے کے زور پر تاج سے 28 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز ، 10 لاکھ روپے نقدی اور اس کے زیر استعمال موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔ 

مہناج گلفام کا کہنا کچھ فاصلے پر پولیس کی موبائل موجود تھی اور انھیں کہا گیا تو پولیس کا کہنا تھا کہ مدد گار 15 پر کال کریں انھوں نے کراچی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار اور لوٹا ہوا سامان و نقدی بھی برآمد کرائی جائے ۔