کوٹ ادو: باراتیوں سے بھرا رکشہ بے قابو ہو کر مظفرگڑھ کینال میں جا گرا، ہلاکتوں کی تعاد 6 ہوگئی

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 9 لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے


ویب ڈیسک August 11, 2026

پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روزباراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے کے بعد نہر سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو کے مطابق رکشہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی جس میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 9 لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتا بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کےدرمیان ہیں۔

ریسکیو کے مطابق رکشہ حادثے میں 11 افراد کو بچالیا گیا تھا۔