مکہ معاہدہ: تینوں ممالک مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے عزم پر قائم ہیں، شاہ سلیمان

سعودی فرمانروا کا مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ کی کامیابی پر اظہار تشکر


ویب ڈیسک August 11, 2026

ریاض:

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ کے انعقاد اور کامیابی میں کردار ادا کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شاہ سلیمان نے کہا ہے کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی عکاسی کی ہے،  تینوں ممالک اسلامی یکجہتی کے فروغ، باہمی تعاون اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے عزم پر قائم ہیں۔

سعودی فرمانروا نے سمٹ کو تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔