کراچی:
کراچی پولیس چیف آزاد خان نے ایس ایچ او تھانہ وومن ساؤتھ ، لیڈی پولیس افسر انویسٹی گیشن پاک کالونی اور ہیڈ کانسٹبیل انویسٹی گیشن تھانہ جیکسن کو معطل کر دیا۔
کراچی پولیس چیف کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق ایس ایچ او تھانہ وومن ڈسٹرکٹ ساؤتھ انسپکٹر سیدہ غزالہ پروین ، لیڈی پولیس افسر اے ایس آئی شگفتہ آئی او پاک کالونی انویسٹی گیشن اور ہیڈ کانسٹیبل سمیر اللہ تھانہ جیکسن انویسٹی کو معطل کر کے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں قائم سسپنڈ کمپنی تبادلہ کر دیا۔
جبکہ معطل کیے جانے والوں کے خلاف انکوائری کا عمل بھی جاری ہے ۔