’وہ تو بہن سمجھ کر جواب دیتے تھے‘، ڈاکٹر نبیحہ نے شوہر کو کلین چٹ دے کر ملبہ ’دوسری لڑکیوں‘ پر گرا دیا

ڈاکٹر نبیحہ کے مطابق ’’یہ اصل میں لڑکیوں کی غلطی ہے کہ وہ جان بوجھ کر حارث کو میسجز کرتی تھیں تاکہ میں جلوں‘‘۔


ویب ڈیسک August 12, 2026

ڈاکٹر نبیحہ علی خان اور ان کے شوہر حارث کھوکھر کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

سائیکاٹرسٹ اور معروف سوشل میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیحہ نے چند روز قبل طلاق کی کارروائی کے دوران اپنے شوہر پر متعدد سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی کئی گرل فرینڈز ہیں۔

جوڑے کے درمیان طلاق کی کارروائی دو مرتبہ شروع ہوئی، تاہم دونوں اب بھی ساتھ ہیں اور حال ہی میں مری میں ایک ساتھ چھٹیاں مناتے بھی نظر آئے۔

اب ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے سابقہ مؤقف کی نئی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ اصل میں لڑکیوں کی غلطی ہے کہ وہ جان بوجھ کر حارث کو میسجز کرتی تھیں تاکہ میں جلوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’حارث کی صرف یہ غلطی ہے کہ وہ ان لڑکیوں کو جواب بھی کیوں دیتے تھے؟‘‘۔

اس پر حارث نے کہا کہ ’’جب صحافی لڑکیاں مجھ سے ہمارے خراب معاملات کے بارے میں جاننا چاہ رہی تھیں تو میں تو ان کو اپنی بہن سمجھ کر ہی جواب دے رہا تھا، اس میں میری کیا غلطی؟‘‘۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس پر ڈاکٹر نبیحہ نے جواب دیا کہ ’’اگر ایسا ہے تو آپ کی کوئی غلطی نہیں ہے اور ساری غلطی دوسری لڑکیوں کی ہے جو آپ کو میسجز کرتی رہتی ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’’حارث نے اپنے آپ کو ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا ہے اور میرے لیے یہ کافی ہے۔‘‘

ڈاکٹر نبیحہ نے یہ بھی کہا کہ ’’جس دوران ہم الگ رہ رہے تھے اور ہمارے درمیان لڑائی چل رہی تھی تب مجھے کچھ نمبرز سے میسجز آئے جس میں حارث پر چیٹنگ کے الزامات لگائے گئے۔ ساتھ ہی ان الزامات کا ثبوت دینے کیلئے جعلی اے آئی ویڈیوز بھی بھیجی گئیں جن میں انہیں غلط ہرکتیں کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی تھی‘‘۔

دونوں کی جانب سے سامنے آنے والی وضاحت کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف نظریات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے کچھ عرصے پہلے شادی کی تھی مگر دونوں کی ازدواجی زندگی کئی تنازعات کا شکار ہو رہی ہے۔